جسم کے آر پار دیکھنے والی حیرت انگیز خاتون

0
69

نتاشا کا کہنا ہے کہ اسکے پاس 2 قسم کی بینائی ہے، ایک عام افراد جیسی ظاہری اشیا دیکھنے والی اور دوسری جسم کے اندر جھانک کر اس کی جسمانی صحت کا اندازہ لگا سکتی ہے۔

ماسکو: (نیٹ نیوز) روس میں پیدا ہونیوالی نتاشا ڈمینکا ایسی خاتون ہیں جنکی آنکھوں میں ایک نہایت حیرت انگیز اور انوکھی خصوصیت موجود ہے۔ نتاشا کا کہنا ہے کہ اسکے پاس 2 قسم کی بینائی ہے۔ ایک عام افراد جیسی ظاہری اشیا دیکھنے والی اور دوسری وہ بینائی جس سے وہ کسی بھی شخص کے جسم کے اندر جھانک کر اس کی جسمانی صحت کا اندازہ لگا سکتی ہے۔ نتاشا کے مطابق ایک بینائی سے دوسری بینائی کی طرف منتقل ہونے میں اسے کوئی مشکل پیش نہیں آتی تاہم دوسروں کے جسم کا ایکسرے کرنیوالی نتاشا خود اپنے جسم کا ایکسرے کرنے سے قاصر ہے۔خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکی آنکھوں کی یہ صلاحیت صرف دن کے اوقات میں کام کرتی ہے۔ اس دعوے کی حقیقت جاننے کیلئے روس کے کئی سائنسی و طبی اداروں نے اسکے مختلف ٹیسٹ بھی لئے۔ نتاشا کی یہ صلاحیت سامنے آنے کے بعد ایک طرف تو وہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تو دوسری جانب وہ لوگ بھی نتاشا کے پاس آنے لگے جو کسی ہسپتال میں جا کر ایکسرے کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here