تھانہ چترال کے حدودات میں منشیات فروشوں کے خلااف کاروائیاں10کلو339گرام چرس سمیت دیسی شراب وہیروئین برآمد

0
41

تھانہ چترال کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلااف کاروائی10کلو339گرام چرس سمیت دیسی شراب وہیروئین برآمد
چترال(بشیر حسین آزادنمائندہ چترال اردو نیوز) تھانہ چترال کے حدودات میں منشیات فروشوں کے خلااف کاروائیوں میں تقریباً 10339گرام چرس جوکہ 10کلوگرام 339گرام بنتے ہیں چترال پولیس نے ایس ایچ او چترال تھانہ منیر الملک کی قیادت میں مختلف مقامات سے برآمد کرکے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات تھانہ چترال میں درج کیے۔منشیات فروشوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش (1) مجید اللہ ولد احباب حسین سکنہ مغلاندہ چترال سے کل1102گرم چرس(2) بلال احمد،منظور احمد پسران علی احمد سکنہ فیض آباد ہون سے1200گرام چرس(3) محمد عباس سکنہ رضاندہ جغور سے490گرام چرس(4)فیاض احمد ولد عبدالجبار سکنہ بروز سے50 8گرام چرس(5)عظمت اللہ ولد زردولہ بروز سے 500گرام (6)مجیب الرحمن ولد نورولی اورغوچ سے372گرام(7)رحمت حسین عرف حوالدارسنگور سے427گرام چرس،(8)الیاس ولد عبدالجبار بروز سے600گرام چرس برآمدکرکے اُن کے خلاف ایف آئی ار رجسٹرڈ کی گئی۔جبکہ ریاض احمد سکنہ چمرکن سے15بوتلیں دیسی شراب،ندیم حسین ولد احبا ب حسین مغلاندہ سے 9لیٹر دیسی شراب،عبدالقادر ولد محمد کریم سکنہ ریحانکوٹ سے37گرام ہیروئین برآمد ہوکر مقدمات درج ہیں۔ایس ایچ او تھانہ چترال منیر الملک نے لوکل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور چترال سے منشیات کا خاتمہ کرنے تک کاروائیاں جاری رہی گی۔چترال پولیس چترال سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پُرعزم ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی تعاون سے انشاء اللہ چترال سے منشیات فروشوں کا صفایا ہوکر رہے گا۔عوامی حلقوں چترال پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں پر چترال پولیس کے ڈی پی او،ایس ایچ او منیر الملک سمیت پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورآئیندہ کے لئے بھی منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارائیاں کرنے کی اُمید کا اظہار کیا۔

SHARE
Previous articleجسم کے آر پار دیکھنے والی حیرت انگیز خاتون
Next articleقدرت کے پیدا کردہ ایک سبزی بروکلی کے فوائد
VoiceOfChitral.Com PvtLtd provides latest breaking news from District Lower and Upper Chitral of Khyber Pakhtunkhwa as well as national and international news from Pakistan and around the world. It also provides informative articles, today in the history, columns of Chitrali Philosophers on their demand and islamic news also. Besides, we have uploaded free, full version, preactivated and lifetime registered software & APPS for PC and android devices into our server, e.g. Internet Download Manager (IDM), uTorrent, WinRar and so on. So always stay in touch with us and get updated with our these valuable services. For more information please contact us here.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here