شرائط و ضوابط

[وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کےاستعمال کے شرائط و ضوابط
مؤثر ہونے کی تاریخ:
یہ ویب پیج ایک قانونی دستاویز کا عکاس ہے اوریہ ہماری ویب سائٹ [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کے لیے شرائط و ضوابط(معاہدے)کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کے استعمال سے آپ رضامندہیں کہ آپ جب بھی ہماری ویب سائٹ استعمال کریں گے تو مندرجہ ذیل معاہدے پر عمل کریں گے اور اس کے پابند رہیں گے۔
تعریفات:
• “ہم”،”ہمیں” اور “ہماری”کی اصطلاحات سے مراداس ویب سائٹ کی مالک [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] ہے۔
• “وزیٹر” سے مراد وہ شخص ہے جو صرف ہماری ویب سائٹ کو براؤز(استعمال)کرتا ہے۔
• “استعمال کنندہ” کی اصطلاح وزیٹر یا رکن دونوں کی مشترکہ طور پر نشاندہی کرنے والی اصطلاح ہے۔
ہماری جانب سے ہماری ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ تمام تر متن، معلومات، تصاویر، ڈیزائن اور اعدادوشمار کے لیے مشترکہ طور پر “مواد”کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔
معاہدے کی قبولیت:
معاہدہ ہذا آپ کے اور [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کے مابین ہے۔
معاہدہ ہذا وارنٹی کی دستبرداریوں اور ایسی دیگر شرائط پر مشتمل ہے جو ہم پر آپ کے سلسلے میں عائد ہونے والی ذمہ داری کو محدود کرتی ہیں۔ براہ مہربانی ان شرائط و ضوابط کو احتیاط سے پڑھیں جبکہ مجموعی طور پر ہماری ویب سائٹ تک رسائی اور/یا اس کا استعمال شرائط و ضوابط ہذا کی قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ یہاں دی گئی تمام کی تمام شرائط و ضوابط کو قبول کرکے ان کے پابند نہیں ہونا چاہتے تو براہ مہربانی ہماری ویب سائٹ کو فی الفور استعمال کرنا چھوڑ دیں اور اسے مزید استعمال/براؤز نہ کریں۔
ماسوائے جبکہ اس کے برعکس ہو تو معاہدہ ہذا آپ اور [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کے مابین مکمل اور انفرادی سمجھوتہ تشکیل دیتا ہے اور ہماری ویب سائٹ کے حوالے سے دیگر تمام سمجھوتوں کو غیر مؤثر کرتا ہے۔ تاہم آپ کی جانب سے ہماری ویب سائٹ کے استعمال کے لیے، آپ کو ہماری اضافی شرائط قبول کرنے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے۔ ان اضافی شرائط و ضوابط کو معاہدہ ہذا میں شامل کیا جائیگا تاوقتیکہ اس کے برعکس کچھ بیان کیا جائے۔
رازداری کی پالیسی:
ہماری پرائیویسی پالیسی کو معاہدہ ہذا کا جزو لاینفک تصور کیا جاتا ہے اور یہ اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ آپ کو اس لنک [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] پر کلک کر کے اس رازداری کی پالیسی کو پڑھنا چاہیئے۔ اگر آپ معاہدہ ہذا کی تمام شرائط سے بشمول رازداری کی پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کے مطابق خود کو پابند نہیں کرنا چاہتے تو آپ اس ویب سائٹ کو استعمال نہ کریں۔
ثالثی:
معاہدہ ہذا کے نتیجے میں یا اس سے پیدا ہونے والے کسی تنازعے کی صورت میں ، ماسوائے ایسی قانونی کارورائی کہ جو کہ ہماری جانب سے نقصانات کے ازالے کے لیے کی گئی ہو یاویب سائٹ چلائے جانے یا املاکِ دانش وغیرہ کے خلاف کوئی امتناع نامہ حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہو، تنازعے کو ثالثی ایکٹ 1940 کے تحت ثالثی عمل کے ذریعے حل کیا جائیگا۔ [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف پاکستان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔
استعمال کی حد:
[وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] آپ کو معاہدہ ہذا کے تحت اپنی ویب سائٹ تک رسائی اور اس کے استعمال کی بلا استثناء اجازت دیتا ہے۔ ویب سائٹ استعمال کرنے کے لیے آپ کو دی گئی اجازت صرف اور صرف اندرونی، ذاتی، غیر تجارتی مقاصد کے لیے ہے تاوقتیکہ معاہدہ ہذا میں اس کے برعکس اجازت دی گئی ہو۔ آپ بہر صورت ہماری ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے پرنٹ یا الیکٹرونک ورژن کو کسی قانونی تنازعے یا ثالثی وغیرہ کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔
قانونی پاسداری:
آپ ہماری ویب سائٹ، اس کے مواد، سروسز اور وہاں فراہم کیے گے کسی بھی لنک /سافٹ وئیر کے متعلق تمام نافذ العمل مقامی و بین الاقوامی قوانین، ضابطوں، آرڈیننس اور قواعد کی پاسداری کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔
ہمارا آپ کے ساتھ تعلق:
معاہدہ ہذا سے [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ]اور آپ کے مابین کسی بھی صورت میں ایجنسی، شراکت داری، مشترکہ اقدام، ملازم-آجر یا فرنچائزر-فرنچائزی کا تعلق پیدا نہیں ہوتا۔
ہماری املاکِ دانش:
ہماری ویب سائٹ پر الفاظ، تصاویر اورLogos کی صورت میں ہمارے سروس مارکس یا Trade Marks کے ساتھ ساتھ ہماری متعلقہ وزارتوں، خودمختار اداروں اور/یا کمپنیوں کے سروس/ٹریڈ مارکس وغیرہ بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے استعمال سے آپ کو ایسا کوئی حق یا اجازت نہیں ملتی کہ آپ [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر ان سروس یا ٹریڈ مارکس کو استعمال کر سکیں۔ ہماری ویب سائٹ پر موجود مواد الیکٹرانک کرائم کے انسدادی ایکٹ 2016 کے تحت محفوظ ہے۔آپ کے لیےاس مواد کی نقل ،تقسیم، استعمال یا اشاعت کرنے کی سختی سے ممانعت ہے۔ آپ کی جانب سے ویب سائٹ کے استعمال کی بناء پر آپ کو ہمارے مواد کے ملکیتی حقوق حاصل نہیں ہوتے۔
مواد کے متعلق دستبرداری:
ہماری ویب سائٹ پر موجود نقطہ نظر لازمی نہیں کہ [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کے نقطہ نظر ہوں۔ ہماری جانب سے فراہم کردہ کسی بھی مواد کو مقصد کسی مذہب، نسلی گروہ، کلب، ادارے، کمپنی، فرد یا کسی چیز کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ مواد میں بلا اطلاع تبدیلی کی جا سکتی ہے اور اس کے مکمل ہونے، درست ہونے، بروقت ہونے یا تازہ ترین ہونے کے متعلق ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ طبع شدہ مواد کی طرح، اس مواد کی معیاد بھی ختم ہو سکتی ہے۔ ہم اپنی ویب سائٹ پر موجود کسی بھی مواد کو تازہ ترین بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ہم اس مواد میں کسی بھی وقت بغیر اطلاع دیے تبدیلیاں کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
[وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کو تیسرے فریقین کی ویب سائٹس یا سروسز کے مواد، پرائیویسی پالیسیوں یا طریقوں پر نہ تو کوئی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] اس سلسلے میں کوئی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آپ مزید تسلیم کرتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایسی ویب سائٹس یا سروسز پر دستیاب یا ان کے ذریعے دستیاب مواد، اشیاء یا خدمات پر انحصارکی وجہ سے یا ان کے استعمال کی وجہ سے ہونے والے کسی قسم کے نقصان کی صورت میں [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر ذمہ دارنہیں ہو گی۔
اغلاط، درستگی اور ترامیم:
ہم ایسا کچھ نہیں کہتے اور نہ ہی ایسی کوئی ضمانت دیتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ سو فیصد اغلاط سے پاک ہے اور اس پرکسی قسم کے وائرس یا نقصان دہ چیزیں نہیں یا یہ کہ ہم خاطر خواہ وقت سے پہلے کسی قسم کی اغلاط کو درست کر دیں گے۔اگرچہ ہم یہ کہتے ہیں تاہم اس کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ پر یا اس کے ذریعے دستیاب معلومات درست، بروقت یا بالفاظ دیگر قابل اعتماد ہوں گی۔ ہم ویب ساءٹ کی خصوصیات، فعالیت یا مواد میں کسی بھی وقت تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ہم اپنی مرضی سے یہ حق محفوظ رکھتے ہیں کہ اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے کسی مواد ، معلومات یا دستاویزات میں ترمیم کریں یا انہیں ہٹا لیں۔
مالی،قانوی اور دیگر آراء سے دستبرداری:
آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود کوئی بھی چیز مالی، سرمایہ کارانہ، قانونی اور/یا دیگر پیشہ وارانہ راءے کا کردار ادا نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسے مواد سے آپ اور [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کے مابین کسی قسم کا پیشہ وارانہ تعلق قائم ہوتا ہے۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ کے مواد کی بنیاد پر کسی قسم کا مالی، سرمایہ کارانہ، قانونی اور /یا دیگر فیصلہ نہیں کریں گے۔
اشتہارات سے دستبرداری:
ہماری ویب سائٹ پر روزگار کے مواقعوں یا اشیا/خدمات کی خریداری/حصول کے متعلق اشتہارات وغیرہ موجود ہو سکتے ہیں۔ویب سائٹ پر تیسرے فریق کے اشتہارات کی موجودگی کو [وائس آف چترال ڈاٹ کام پرائیوٹ لمیٹڈ] کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق، ضمانت، وارنٹی یا سفارش نہ سمجھا جائے۔ ہم ان اشتہارات میں دی گی کسی قسم کی پراڈکٹس یا خدمات کے متعلق کسی قسم کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی ان کی کوئی وارنٹی دیتے ہیں۔
منسوخی:
آپکی جانب سے شرائط و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اور کسی بھی دیگر وجہ کی بناء پرہم پیشگی اطلاع دیے بغیر یا کوئی ذمہ داری لیے بغیر، اپنی ویب سائٹ تک رسائی کو فوری طور پر منسوخ یا معطل کر سکتے ہیں۔
شرائط و ضوابط کی وہ تمام شقیں جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے منسوخ ہو سکتی ہیں ان میں ملکیت کی شرائط، وارنٹی کی دستبرداریاں، ضمانتیں اور ذمہ داریوں کی حدوں سے متعلق ذمہ داریاں شامل ہیں تاہم یہ انہی تک محدود نہیں۔